ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / علیحدگی پسندوں کے مارچ سے پہلے یاسین ملک گرفتار

علیحدگی پسندوں کے مارچ سے پہلے یاسین ملک گرفتار

Thu, 10 Nov 2016 19:48:48  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر10نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو علیحدگی پسندوں کے جامع مسجد تک نکالے جانے والے مارچ سے پہلے آج احتیاطاََ حراست میں لے لیاگیا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے آج دوپہرملک کو میسمامیں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیاگیا۔تاہم اہلکار نے انہیں حراست میں لینے کی وجہ سے نہیں بتائی۔لیکن مانا جا رہا ہے کہ حکومت نے جامع مسجد پر آج ہونے والے علیحدگی پسندوں کے مارچ کو ناکام کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔ملک اور حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں کے رہنماؤں سمیت علیحدگی پسند قیادت نے لوگوں سے کہاتھاکہ وہ آج شام چھ بجے جامع مسجد کی طرف مارچ کو ہٹا دیں۔ان کا منصوبہ کل جمعے کی نماز کے بعد مسجد میں کانفرنس کرنے کابھی ہے۔


Share: